• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 57397

    عنوان: میرے داہنے گھٹنے کا آپریشن ہوا ہے جس کی وجہ سے میں دو زانو یا التحیات کی شکل بیٹھنے پر قادر نہیں ہوں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتا ہوں ، لیکن قیام اور رکوع میں صحیح طور پر کرسکتا ہوں

    سوال: میرے داہنے گھٹنے کا آپریشن ہوا ہے جس کی وجہ سے میں دو زانو یا التحیات کی شکل بیٹھنے پر قادر نہیں ہوں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتا ہوں ، لیکن قیام اور رکوع میں صحیح طور پر کرسکتا ہوں مجھے کوئی تکلیف نہیں ہوتی ۔ مجھے کسی نے بتایا کہ آپ جب کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتے ہیں تو قیام اور رکوع سجدہ غرض پوری نماز کرسی ہی پر بیٹھ کر پوری کرنی چاہیئے ۔ اب میرے لئے صحیح کیا ہے قرآن و سنت کی روشنی رہبری فرمائیں نوازش ہوگی

    جواب نمبر: 57397

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 181-147/Sn=3/1436-U صورتِ مسئولہ میں اگر آپ کسی بھی ہیئت میں بیٹھ کر حقیقةً سجدہ پر قادر ہیں تو آپ پر اس طرح بیٹھ کر حقیقی سجدے کے ساتھ نماز ادا کرنا ضروری ہے، آپ کے لیے اشارے سے نماز پڑھنا درست نہ ہوگا؛ ہاں اگر کسی بھی طرح بیٹھ سجدہ کرنے پر قادر نہیں ہیں تو شرعاً آپ سے قیام ساقط ہے اگرچہ آپ قیام پر مکمل طور پر قادر ہوں؛ لیکن ایسی صورت میں آپ کے لیے بہتر ہے کہ زمین پر (جس طرح ممکن ہو) بیٹھ کراشارے سے نماز ادا کریں، زمین پر کسی بھی ہیئت میں بیٹھ کر نماز پڑھنے کی قدرت ہوتے ہوئے کسی پر بیٹھ کر نماز ادا کرنا متوارث طریقہ کے خلاف ہونے کی وجہ سے خلافِ اولیٰ اور مکروہ تنزیہی ہے، نماز بہرحال ہوجائے گی۔ وإن تعذرا لیس تعذرھما شرطا بل تعذر السجود کاف لا القیام أومأ قاعدًا؛ لأن رکنیة القیام للتوصّل إلی السجود فلا یجب دونہ وہو أفضل من الإیماء قائمًا لقربہ من الأرض (درمختار مع الشامي والتقریرات للرافعي: ۲/۵۶۸، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند