• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 56482

    عنوان: حضرت اگر تکبیر اولی چھوٹنے کا ڈر ہوتو ہم وضو کے دوران ہاتھ منہ تین بار دھونے کے بجائے ایک بار دھو سکتے ہیں؟ کیا اس طرح سے ہمارا وضو مکمل ہوجائے گا؟

    سوال: حضرت اگر تکبیر اولی چھوٹنے کا ڈر ہوتو ہم وضو کے دوران ہاتھ منہ تین بار دھونے کے بجائے ایک بار دھو سکتے ہیں؟ کیا اس طرح سے ہمارا وضو مکمل ہوجائے گا؟

    جواب نمبر: 56482

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 47-65/L=1/1436-U وضو ایک بار دھونے سے بھی مکمل ہوجاتا ہے بشرطیکہ ایک بال کے برابر بھی خشک نہ رہے اور بوقت ضرورت اس پر عمل کرنے کی گنجائش ہے؛ البتہ اعضائے وضو کا تین تین بار دھونا کامل سنت ہے، اگر تکبیر اولیٰ فوت ہوجانے کا اندیشہ ہو تب بھی کامل وضو کرنا چاہیے۔ ”قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: أسبغوا الوضوء“ (مشکاة: ۴۶) وفي شرحہ مرقاة المفاتیح: ”أي اتموہ بإتیان جمیع فرائضہ وسننہ وأکملوا واجباتہ“ (مرقاة: ۲/۵۱) واضح رہے کہ تکبیر اولیٰ کی فضیلت رکوع تک باقی رہتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند