عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 179822
تیسری ركعت پر بھول كر بیٹھ گیا پھر ایك طرف سلام پھیرنے كے بعد یاد آیا تو ایك ركعت اور پڑھ لی پھر سجدہٴ سہو كرلیا، كیا نماز درست ہوگئی؟
ایک شخص نے عشاء کی نماز میں تین رکعت پڑھائی چوتھی رکعت کے لیے کھڑا ہونا تھا لیکن وہ بھولے سے بیٹھ گیا التحیات پڑھ کر ایک طرف سلام پھیر دیا اس کے بعد یاد آیا کی تیسری رکعت ہے پھر وہ چوتھی رکعت کیلئے کھڑا ہو گیا چوتھی رکعت مکمل کرنے کے بعد سجدہ سہو کر کے سلام پھیر لیا کیا نماز ہوگئی یا نہیں؟
جواب نمبر: 179822
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:41-19/B=01/1442
جی ہاں نماز ہوگئی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند