• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 604411

    عنوان:

    اگر كوئی پہلی ركعت میں غلطی سے التحیات پڑھ لے تو كیا حكم ہے؟

    سوال:

    (۱) اگر کوئی شخص پہلی رکعت میں غلطی سے التحیات پڑھ لے اور الحمد نہ پڑھے یا التحیات پڑھ کر الحمد پڑھے تو ایسی صورت میں سجدہ سہو کرے گا یا نماز دوبارہ پڑھے گا؟

    (۲) ایک شخص کی چار رکعت والی نماز میں تین رکعت نکل گئی اور وہ چھوتی رکعت میں شامل ہوا تو وہ باقی نماز امام کے سلام پڑھنے کے بعد کس طرح ادا کرے گا ؟ تفصیل سے بتائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 604411

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1021-830/H=10/1442

     (۱) اگر کوئی شخص پہلی رکعت میں الحمد شریف نہ پڑھے یا الحمد شریف پڑھ کر التحیات پڑھے تو ایسی صورت میں سجدہٴ سہو واجب ہوگا اور اگر الحمد شریف سے پہلے التحیات پڑھ لے تو اس صورت میں سجدہٴ سہو واجب نہ ہوگا۔ کذا فی الفتاوی الہندیة وغیرہا۔

    (۲) امامِ سلام کے بعد کھڑے ہوکر ثناء فاتحہ سورت پڑھے اور دونوں سجدوں کے بعد تشہد پڑھے پھر کھڑے ہوکر فاتحہ اور سورت پڑھے اور سجدہ کے بعد کھڑے ہوکر صرف فاتحہ پڑھے اور سجدوں کے بعد تشہد درود شریف دعاء پڑھ کر سلام پھیردے۔ ہٰکذا فی الخلاصة وغیرہا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند