• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 154380

    عنوان: عشا کی پہلی رکعت میں اونچی اواز میں سورت فاتحہ نہ پڑ ھنے سے امام پر سجدہ سہو لازم ہوتا ہے کیا؟

    سوال: عشا کی پہلی رکعت میں اونچی اواز میں سورت فاتحہ نہ پڑ ھنے سے امام پر سجدہ سہو لازم ہوتا ہے کیا؟

    جواب نمبر: 154380

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1289-1061/D=1/1439

    جہری نماز میں تین آیت کے بقدر سہوا آہستہ آواز سے (سراً) پڑھ دینے کی وجہ سے سجدہ سہو واجب ہوجاتا ہے۔

    پس صورت مسئولہ میں جب پوری سورہٴ فاتحہ سراً پڑھ دی گئی تو اس سے سجدہٴ سہو واجب ہوجائے گا۔

    قال في الدر: والجہر فیما یخافت فیہ الإمام وعکسہ لکل مصل في الأصح (الدر والرد: ۲/۵۴۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند