• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 612057

    عنوان:

    صحیح سمت سمجھ كر چوبیس ڈگری منحرف ہوكر پڑھئی گئی نمازوں كا حكم؟

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ میں نے کئی سال تک اپنے گھر میں نماز پڑھی بعد میں معلوم ہوا کہ میرا گھر قبلہ کی جانب سے 24 ڈگری سے زیادہ زیادہ بائیں طرف پھرا ہوا ہے میری پچھلی نمازوں کا کیا حکم ہوگا؟

    برائے کرم جواب تفصیل عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 612057

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1239-900/M=11/1443

     صورت مسئولہ میں آپ كی پچھلی نمازیں ادا ہوگئیں‏، اعادہ كی ضرورت نہیں؛ البتہ آئندہ صحیح سمت قبلہ كے مطابق پڑھا كریں اور كوئی شرعی عذر مانع نہیں ہے تو فرائض‏، مسجد میں باجماعت ادا كیا كریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند