• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 29566

    عنوان: میں جہاں کام کرتاہوں وہاں قریب میں ایک درگاہ ہے ، قبر کے سامنے تھوڑی سی جگہ ہے جہاں پر ہم لوگ جماعت کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں، نماز کی حالت میں قبر پیچھے کی جانب ہوتی ہے تو کیا ایسی صورت میں نماز درست ہے؟براہ کرم، مدلل جواب دیں، کیوں کہ یہ سوال ایک اہل حدیث بھائی اٹھایا ہے۔ 

    سوال: میں جہاں کام کرتاہوں وہاں قریب میں ایک درگاہ ہے ، قبر کے سامنے تھوڑی سی جگہ ہے جہاں پر ہم لوگ جماعت کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں، نماز کی حالت میں قبر پیچھے کی جانب ہوتی ہے تو کیا ایسی صورت میں نماز درست ہے؟براہ کرم، مدلل جواب دیں، کیوں کہ یہ سوال ایک اہل حدیث بھائی اٹھایا ہے۔ 

    جواب نمبر: 29566

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 208=178-3/1432

    اگر قبر پیچھے کی جانب ہے تو اس جگہ نماز پڑھنا درست ہے، وفی الحاوی: وإن کانت القبور ما وراء المصلي لا یکرہ (الفتاویٰ التاتارخانیة: ۲/۲۱۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند