عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 17484
ہمارے
علاقہ کے ایک عالم صاحب فرماتے ہیں کہ جو شخص کسی تکلیف کی وجہ سے نیچے بیٹھ کر
سجدہ نہ کرسکتا ہو اور کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتا ہو وہ قیام بھی نہ کرے اور پوری
نماز کرسی پر بیٹھ کر ادا کرے۔ برائے مہربانی اس کی حوالہ کے ساتھ تصدیق یا تردید
عنایت فرماویں۔

جواب نمبر: 17484
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):1681=1681-11/1430
جو شخص تکلیف کی وجہ سے زمین پر بیٹھ کر سجدہ نہیں کرسکتا اس کے لیے کرسی پر بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھنا جائز ہے لیکن اگر وہ زمین پر بیٹھ سکتا ہے چاہے سجدہ کرنے پر قادر نہ ہو تو اس کے لیے زمین ہی پر تشہد کی حالت میں بیٹھ کر نماز ادا کرنا اولیٰ ہے: ینبغي أن یقال إن کان جلوسہ کما یجلس للتشہد أیسر علیہ من غیرہ أو مساویًا لغیرہ کان أولی وإلا اختار الأیسر في جمیع الحالات ․ (شامي)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند