عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 605895
غلام کی نماز کا حکم کیا ہے ؟
حضرت ایک صاحب نے غلام کے بارے میں مسئلہ دریافت کیا ہے کہ غلام کی نماز کا حکم کیا ہے؟ جمعہ کے بارے میں تو ملا ہے کہ وہ واجب نہیں لیکن دیگر نماز کا حکم کیا ہے اس کی وضاحت فرمائیں۔
جواب نمبر: 605895
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 6-7/M=01/1443
پنجوقتہ نمازوں کی فرضیت کے لیے حُرّیت (آزاد ہونا) شرط نہیں، پس غلام اگر مسلمان، عاقل بالغ ہے تو پنجوقتہ نمازیں اس پر بھی فرض ہیں۔ إنَّ الصَّلاَةَ کَانَتْ عَلَی الْمُوٴمِنِیْنَ کِتَابًا مَوْقُوْتًا۔ (القرآن)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند