• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 43972

    عنوان: طلوع آفتاب كے بعد قضا یا سنت پڑھنا

    سوال: صبح صادق سے طلوع آفتاب تک اس کے ۲۰ منٹ کے بعد تک دو سنّت اور دو فرض کے علاوہ تحیة المسجد یا قضاء عمری پڑھ سکتے ہیں کہ نہیں جو مقررہ وقت ہے ان کے بیچ؟ یا اسی دن کی نماز چھوٹ گئی اور سورج نکل گیاتو اب کیا حکم ہے؟ جواب کا منتظر ہوں۔

    جواب نمبر: 43972

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 377-167/L=3/1434 صبح صادق سے طلوع آفتاب تک فجر کی دو سنت کے علاوہ کوئی اور نفل نماز (تحیة المسجد یا کوئی اور) جائز نہیں۔ البتہ اگر اس دوران کوئی قضا نماز پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتا ہے، قضا نماز ممنوع نہیں ہے۔ (۲) اگر فجر کی نماز کوئی شخص نہ پڑھ سکا ہو اور سوج نکل آئے تو اس کو چاہیے کہ کچھ دیر توقف کرکے جب کہ سورج کچھ بلند ہوجائے قضا کرے، سورج نکلنے کے بعد سے وقت مکروہ رہتا ہے اس میں فجر کی نماز پڑھنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند