• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 167903

    عنوان: فجر کی نماز کے بعد دعا سے پہلے امام کا مقتدیوں کو نماز کہلوانا

    سوال: ہماری مسجد میں امام صاحب نے مقتدیوں کی نماز صحیح کرانے کے لئے یہ طریقہ شروع کیا ہے کہ فجر کی نماز کے بعد دعا سے پہلے کچھ دن تک ثنا کہلواتے ہیں پھر کچھ دن تک صورة فاتحہ پھر کچھ دن کوئی چھوٹی صورت اور ساتھ میں رکوع و سجدہ کی تسبیح اور کچھ دن التحیات۔ امام صاحب محراب میں بیٹھے بیٹھے مائک پر نماز کہلواتے ہیں اور سب مقتدی ان کے کہے الفاظ دہراتے ہیں۔ کلمات کو دو تین مرتبہ دہرایا جاتا ہے ۔ اس صورت میں جو حضرات نماز سے فارغ ہو چکے ہوتے ہیں وہ تو نماز دہرا رہے ہوتے ہیں لیکن جو حضرات دیر سے آتے ہیں وہ اس وقت نماز پڈھ رہے ہوتے ہیں اور ساری مسجد میں نماز کی تکرار کی آواز چھائی رہتی ہے ۔ کیا اس طرح کی اجتماعی شکل نماز کہلوانے کے لئے شرعاً درست ہے ؟

    جواب نمبر: 167903

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 490-430/M=05/1440

    نماز صحیح کرانا، مستحسن عمل ہے لیکن مذکورہ طریقہ مناسب نہیں ہے فجر میں سلام پھیرنے کے بعد دعا سے پہلے لوگ تسبیحات میں اور مسبوقین اپنی فوت شدہ رکعات کی ادائیگی میں مشغول رہتے ہیں، اُس وقت مائیک سے الفاظ و کلمات کہلوانے میں مسبوقین کی نماز میں خلل ہوگا اور جو لوگ نماز سے فارغ ہوتے ہیں اُن کی تسبیحات پوری ہونے سے رہ جائیں گی۔ اس لئے بہتر طریقہ یہ ہے کہ دعا سے فارغ ہونے کے بعد نماز سکھائی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند