• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 58740

    عنوان: مسجد کے صحن میں دوسری جماعت کرسکتے ہیں ؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ مسجد کے صحن میں دوسری جماعت کرسکتے ہیں ؟جیسے سفر سے کوئی لوٹا یا کسی کی جماعت چھوٹ گئی اور جماعت تو کیا وہ مسجد کے صحن میں دوسری جماعت کرسکتے ہیں؟ براہ کرم ، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 58740

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 559-607/H=7/1436-U صحنِ مسجد داخل مسجد حصہ ہی ہوتا ہے، پس صحن میں دوسری جماعت کرنا مسافر وغیرہ کے لیے بھی درست نہیں، یعنی مکروہ ہے، البتہ بعض علاقوں میں صحن مسجد کو خارج مسجد حصہ قرار دینے کا معمول ہے سو جس جگہ صحن مسجد خارج مسجد حصہ ہوتا ہو وہاں جماعت ثانیہ کبھی کبھار اتفاقا کسی مسافر وغیرہ نے کرلی تو گنجائش ہے، ایسی صورت میں اگرچہ جماعت کا ثواب تو مل جائے گا مگر مسجد کے ثواب سے محرومی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند