• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 62503

    عنوان: ایک عام آدمی (جو عالم نہ ہو ) کی بریلوی عالم کے پیچھے نماز ہوسکتی ہے؟براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: ایک عام آدمی (جو عالم نہ ہو ) کی بریلوی عالم کے پیچھے نماز ہوسکتی ہے؟براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 62503

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 193-189/H=2/1437-U (۱) مذکور فی السوال بریلوی عالمِ کی بریلویت بدعات کی حد تک ہی ہے یا حدّ شرک تک پہنچی ہوئی ہے؟ (۲) اکابر علمائے کرام زید مجدہم ونور اللہ مراقدہم کی عبارات میں کتر بیونت کرکے زبردستی کفر تو کشید نہیں کرتا۔ (۳) نمبر (۱) و (۲) کے متعلق مقامی یا قریبی علمائے کرام اہل حق اہل سنت والجماعت دیوبندی حضرات مفتیانِ عظام کیا رائے رکھتے ہیں؟ (۴) عام آدمی کو اس کی اقتدار میں نماز پڑھنے کی کیا ضرورت درپیش ہے؟ ان سب امور کی صاف صحیح وضاحت کرکے سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند