• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 54297

    عنوان: منفرد مفترض کے ساتھ جماعت بنالینا

    سوال: ہم لوگ سعودی میں نئے ہیں بہت سارے نئے مسائل کا سامنا ہے جس کو لے کر کافی الجہن ہے سوال یہ ہے کہ ھم لوگ نماز پڑھ رہے ھوتے ہیں خواہ فرض ہو یا نفل دوران نماز عربی لوگ ھماری اقتدا کی نیت کر کے ہمارے شریک ہو جاتے ہیں تو کیا اس طرح جماعت بنا لینا درست ہے نماز ھو جائے گی اور اگر نہیں تو کیا پچھلی نمازیں لوٹانی پڑیں گی

    جواب نمبر: 54297

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1177-1177/M=9/1435-U فرض پڑھنے والے کے پیچھے فرض یا نفل پڑھنے والے کی اقتداء درست ہے لیکن اگر آپ نفل پڑھ رہے ہیں تو آپ کے پیچھے فرض پڑھنے والے کی اقتداء درست نہ ہوگی، نفل پڑھنے والے کی ہوجائے گی، اگر منشأ سوال یہ ہے کہ وقتیہ نماز ہوجانے کے بعد مسجد میں دوسری جماعت کرنا کیسا ہے تو جواب یہ ہے کہ یہ مکروہ ہے اس لیے اگر کبھی آپ کی جماعت فوت ہوجائے تو گھر میں جاکر پڑھ لیا کریں اور اگرجماعت کرنی ہے تو خارج مسجد حصے میں کریں، سعودیہ کی مساجد میں دوسری، تیسری جماعت کا رواج عام ہے، احناف کے یہاں یہ مکروہ ہے، اگر آپ نے کوئی نماز مفترض کی حیثیت متنفل کے پیچھے نہیں پڑھی ہے تو نماز دہرانے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند