• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 36936

    عنوان: نماز جعہ كی سنتیں

    سوال: میں ریاض میں ہو تا ہوں ، یہاں نماز جمعہ اول وقت میں ہو تی ہے ، میرا سوال یہ ہے کہ جمعہ سے پہلے کی جو چار سننتیں ہوتی ہیں اس کا کیا کرنا چاہیے؟ کیوں کہ اس وقت زوال کا وقت ہوتا ہے، تو یہ سننتیں جمعہ کی نماز کے بعد پڑھنی چاہیے یا زوال کا وقت کہیں سے معلوم کر کے پہلے پڑھے ؟کس جگہ سے سعودی کا وقت زوال معلوم ہوگا؟

    جواب نمبر: 36936

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 343=276-3/1433 آپ زوال کا صحیح وقت معلوم کرلیں یا وہاں مسجد کی جنتری یا کیلنڈر میں دیکھ لیں، بس زوال ہوتے ہی فوراً آپ سنت شروع کردیں، اذان کے ختم ہونے تک بہت جلدی جلدی چھوٹی سورتیں پڑھ کر سنت سے فارغ ہوجائیں، اگر اذان کے فارغ ہونے تک یعنی خطبہ شروع ہونے سے پہلے فارغ ہونا ممکن نہ ہو تو پہلے والی سنت جمعہ کے بعد پڑھ لیا کریں۔ تقریباً ہرمسجد میں نماز کے اوقات کا نقشہ لگا رہتا ہے اس سے زوال کا وقت معلوم ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند