• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 51584

    عنوان: جب ہم مسجد میں نماز پڑھنے جاتے ہیں تو ہماری جیب میں موبائل بھی ہوتاہے جس میں غیر لڑکی کے فوٹو اور گانے وغیرہ بھی ہوتے ہیں ، کیا اس سے ہماری نماز پہ فرق پڑتاہے؟

    سوال: جب ہم مسجد میں نماز پڑھنے جاتے ہیں تو ہماری جیب میں موبائل بھی ہوتاہے جس میں غیر لڑکی کے فوٹو اور گانے وغیرہ بھی ہوتے ہیں ، کیا اس سے ہماری نماز پہ فرق پڑتاہے؟

    جواب نمبر: 51584

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 642-520/B=5/1435-U موبائل بند ہونے کی صورت میں فوٹو اور گانے سب ڈھکے چھپے رہتے ہیں،ایسی حالت میں جیب میں موبائل رکھنے سے نمازمیں کوئی فرق نہیں آتا، ہاں جب موبائل کھلا ہوا ہو اور اس کا فوٹو سامنے ظاہر میں دکھائی دے رہا ہو تو اس حالت میں نماز مکروہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند