• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 57202

    عنوان: سنت یا نفل پڑھتے ہوئے بھول گیا كہ كونسی ركعت ہے؟

    سوال: سنت یا نفل پڑھتے ہوئے میں بھول گیا کہ یہ دوسری رکعت ہے یا پہلی رکعت ، مجھے یقین نہیں ہے کہ کونسی رکعت ہے اور میں تشہد میں بیٹھنے کے بجائے تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوگیا یہ گمان کرتے ہوئے کہ میں کیا کروں؟ اگر میں تشہد کے لیے نہیں بیٹھتا ہوں دوسری رکعت ہونے کی صورت میں اور تیسری رکعت رکوع کرتے ہوئے یا د آگیا کہ یہ تیسری رکعت ہے تو کیا مزید ایک رکعت شامل کرکے سجدہ سہو کرنا چاہئے اور یہ دو رکعت شمار ہوگی یا چار رکعت ؟

    جواب نمبر: 57202

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 370-367/B=5/1436-U

    اگر چار رکعت سنت کی نیت سے آپ نے نیت باندھی ہے تو صورت مذکورہ میں قعدہ اولیٰ کے ترک کی وجہ سے سجدہٴ سہو کرلینے سے نماز صحیح ہوجائے گی، جب تیسری رکعت کا آپ کو یقین ہوگیا تو ایک رکعت اور پڑھ کر اخیر میں سجدہٴ سہو کرلیں تو آپ کی پوری چار رکعت شمار ہوں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند