• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 32893

    عنوان: (۱) کیا فرض نماز کے بعدہاتھ اٹھا کر دعا کرنا اور دعا کے آخر میں منہ پر ہاتھ پھیر نا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: (۱) کیا فرض نماز کے بعدہاتھ اٹھا کر دعا کرنا اور دعا کے آخر میں منہ پر ہاتھ پھیر نا جائز ہے یا نہیں؟ (۱) دعا کے آخر میں کلمہ طیبہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 32893

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1005=839-7/1432 (۱) نماز کے بعد ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا اسی طرح دعا کے آخر میں منھ پر ہاتھ پھیرنا دونوں شرعاً جائز ہیں، احادیث سے ثابت ہیں۔ (۲) دعاء کے آخر میں کلمہ طیبہ پڑھنا ثابت نہیں، والحمد للہ رب العالمین پڑھنا چاہیے ارو اسی پر دعا ختم کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند