عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 611543
رمضان میں دعائے قنوت بلند آواز سے پڑھنا
سوال : مفتی صاحب سوال یہ ہے کہ کیا رمضان المبارک میں وتر جماعت کی نماز میں امام امام محمد رحمہ اللہ علیہ سے جو دعائے قنوت منقول ہے بلند آواز سے پڑھا سکتا ہے؟ نیز یہ بھی بتا دیں کہ پڑھتے وقت ہاتھ باندھے رہے گا یا دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے گا؟
جواب نمبر: 611543
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1057-789/M=09/1443
وتر كی مشہور دعا: اللهم إنا نستعينك الخ والی ہے جو حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اسی كو پڑھنا مسنون ہے، یہ دعا سرًّا (آہستہ) پڑھنی چاہئے اور پڑھتے وقت ہاتھ باندھے رہنا چاہئے۔ امام محمد رحمہ اللہ سے كونسی دعائے قنوت منقول ہے؟ اس كا متن مع مكمل حوالہ ہمرشتہ سوال كركے استفتاء كرتے تو بہتر ہوتا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند