• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168105

    عنوان: نماز میں خیال دوسری طرف مائل ہو جانا

    سوال: میں عصر کی نماز پڑھ رہا تھا کہ اسی دوران میری دائیں سائڈ پر ایک آدمی نماز پڑھنے لگ گیا،آدمی نماز بہت رفتار سے پڑھ رہا تھا،میری توجہ اس کی طرف مائل ہوگئی۔کیا اس عمل سے نماز دوبارہ پڑھنی پڑے گی؟ اور میں نے نماز پڑھنے کے بعد اسے یہ بھی کہا کہ نماز آہستہ پڑھا کرو۔

    جواب نمبر: 168105

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:532-480/L=5/1440

    نماز میں کسی اورطرف خیال لے جانا مکروہ ہے ؛تاہم اس کی وجہ نماز فاسد نہ ہوئی اور نہ ہی اس نماز کے اعادہ کا حکم ہوگا۔

    وبقی من المکروہات أشیاء آخر ذکرہا فی المنیة، ونور الإیضاح وغیرہما منہا الصلاة بحضرة ما یشغل البال، ویخل بالخشوع۔کزینة ولہو ولعب․ (شامی ۴۲۵/۲زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند