• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 42998

    عنوان: عشا كی نماز میں سورة فاتحہ کی تلاوت میں ”مالک یوم الدین“ تک دل میں پڑھا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ میں عشاء کی نماز پڑھا رہا تھا، سورة فاتحہ کی تلاوت میں مالک یوم الدین تک دل میں پڑھا پھریاد آیا تو پھر سے سورة فاتحہ اونچی آواز سے شروع کی اور آخر میں سجدہ سہو نہیں کیا تو کیا نماز ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 42998

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 109-107/B=2/1434 اگر جہری نماز میں سورہٴ فاتحہ کی تین آیتیں آہستہ پڑھ دیں تو سجدہٴ سہو واجب ہوگیا، اگر سجدہٴ سہو نہیں کیا تو فریضہ تو ادا ہوجائے گا، البتہ ناقص ادا ہوگا یعنی وقت کے اندر نماز کا اعادہ واجب ہوگا اور وقت کے بعد مستحب۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند