• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 66416

    عنوان: نمازامام سے پہلے سجدہ میں جانا صحیح ہے یا غلط؟

    سوال: امام سے پہلے سجدہ میں جانا صحیح ہے یا غلط؟

    جواب نمبر: 66416

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1081-1155/L=11-1437 امام سے پہلے کسی رکن میں سبقت کرنا خواہ سجدے میں ہو یارکوع میں وغیرہ میں مکروہِ تحریمی ہے، اس سے بچنا ضروری ہے ویکرہ للمأموم أن یسبق الإمام بالرکوع أو السجود وأن یرفع رأسہ فیہما قبل الإمام․ (ہندیہ: ۱/۱۰۷) تاہم اگر اسی رکن میں امام کے ساتھ شریک ہوجائے تو نماز درست ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند