عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 42620
جواب نمبر: 42620
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 157-157/M=2/1434 پہلی حدیث تو ہمیں تلاشِ بسیار کے بعد بھی نہ مل سکی، البتہ دوسری حدیث علامہ ذہبی رحمہ اللہ نے اپنی مشہور کتاب ”الکبائر“ میں ذکر کی ہے۔ (ملاحظہ ہو الکبائر: ۴۱، ط: دار احیاء العلوم بیروت) اور حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب رحمہ اللہ نے فضائل اعمال جلد اول میں بھی ذکر کیا ہے، اور اس کے متعلق کلام بھی کیا ہے، چنانچہ لکھتے ہیں: یہ حدیث پوری اگرچہ عام کتب حدیث میں مجھے نہیں ملی لیکن اس میں جتنی قسم کے ثواب اور عذاب ذکر کیے کئے ہیں، ان کی اکثر کی تائید بہت سی روایات سے ہوتی ہے․․․ (ملاحظہ ہو، فضائل اعمال جلد اول ص:۲۱۴، ط: یاسین بکڈپو دہلی)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند