• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 153757

    عنوان: اگر امام فرض نماز میں چوتھی کے بعد پانچوی رکعت غلطی سے جائے تو کیا کرے

    سوال: کیا اگر امام فرض نماز میں چوتھی کے بعد پانچوی رکعت غلطی سے جائے تو کیا کرے اور اگر چھٹی میں تو کیا کرے ؟

    جواب نمبر: 153757

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1157-995/D=1/1439

    صورت مسئولہ میں اگر امام غلطی سے پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوجاتا ہے تو امام کو چاہیے کہ قعدہٴ اخیرہ کی طرف لوٹ آئے اور سجدہٴ سہو کرکے نماز پوری کرلے، لیکن اگر امام پانچویں رکعت کا سجدہ بھی کرلیتا ہے تو مزید ایک رکعت ملاکر چھ رکعت پوری کرلے یہ دو رکعت نفل ہوجائیں گی، پھر اگر امام نے چوتھی رکعت کا قعدہ کیا ہے تو چار رکعت کا فریضہ بھی درست ہوجائے گا ورنہ اگر قعدہ نہیں کیا ہے تو (پانچویں رکعت کاسجدہ )باطل ہوگیا اب از سر نو فریضہ ادا کرنا ہوگا۔

    نوٹ: اگر امام پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوجائے تو مقتدی امام کو لقمہ دے اور انتظار کرے اگر امام سجدہ سے پہلے قعدہ کی طرف لوٹ آئے تو مقتدی اس کی اتباع میں نماز پوری کرے، ورنہ اگر امام پانچویں رکعت کا سجدہ کرچکا ہے اور اس نے چوتھی رکعت میں قعدہ کیا تھا تو اب مقتدی سلام پھیر کر اپنی نماز پورے کرلے اور اگر چوتھی رکعت میں قعدہ نہیں کیا تھا تو پانچویں رکعت کے سجدہ سے سب کا فرض باطل ہوگیا اور اب سب کو از سر نو فریضہ ادا کرنا ہوگا۔

    ولو سہا عن القعود الأخیر (کلہ أو بعضہ) عاد (ویکفي کون کلا الجلستین قدر التشہد ما لم یقید ہا بسجدة إلخ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند