• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 161453

    عنوان: نماز پڑھانے کا طریقہ

    سوال: جب آدمی امام بن کر فجر، ظہر ، عصر، مغرب اور عشاء کی نماز پڑھائے تو وہ نماز میں کیا کیا پڑھے ؟

    جواب نمبر: 161453

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:916-793/D=9/1439

    امام تکبیر تحریمہ زور سے کہے پھر ثنا پڑھ کر اعوذ باللہ اور بسم اللہ پورا پڑھے پھر سورہٴ فاتحہ پڑھ کر کوئی دوسری صورت ملائے پھر رکوع میں چلا جائے رکوع کی تسبیح پڑھے اور قومہ یعنی کھڑے ہوتے وقت سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہے۔ پھر ایک رکعت پوری کرکے جب کھڑا ہو تو دوسری رکعت میں سورہٴ فاتحہ کے ساتھ دوسری سورت ملائے اور رکعت پوری کرے۔

    پھر تیسری رکعت میں جب کھڑا ہو تو صرف سورہٴ فاتحہ پڑھ کر رکوع کرکے رکعت پوری کرے اسی طرح چوتھی رکعت میں بھی قیام میں صرف سورہٴ فاتحہ پڑھے اور حسب معمول رکعت پوری کرکے قعدہ اخیرہ کرکے سلام پھیرکر نماز پوری کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند