• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 14839

    عنوان:

     میں روزانہ سونے سے پہلے فجر کی نماز پڑھنے کی نیت کرتاہوں او ردو الارم بھی لگاتا ہوں، لیکن جب الارم بجتا ہے تو میں اس کو بند کردیتا ہوں اور بستر سے نہیں اٹھ پاتا ہوں۔اس وجہ سے میری فجر کی نمازچھوٹ جاتی ہے اور میں قضا پڑھتا ہوں۔ میں اس سلسلہ میں بہت زیادہ پریشان ہوں، اس لیے برائے کرم اس کا کوئی حل بتائیں تاکہ میری کوئی بھی نماز قضا نہ ہو؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14839

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1240=1240/م

    آپ عشاء کے بعد جلدی سونے کا معمولی بنائیں اور الارم بجنے پر ہمت کرکے اٹھ جایا کریں، یا کسی کو جگانے کے لیے کہہ دیا کریں، اگر کسی کو فجر کے وقت ٹرین پکڑنی ہو تو اس کی فکر میں کبھی تو اس کو نیند نہیں آتی یا نیند آتی بھی ہے تو فکر سے قبل از وقت ہی آنکھ کھل جاتی ہے کہ گاڑی نہ چھوٹ جائے، آپ بھی ایسی ہی فکر کے ساتھ سوئیں، تو ان شاء اللہ کبھی نماز قضاء نہ ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند