• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 31436

    عنوان: جماعت کے ساتھ نماز اداکرتے ہوئے مقتدی کو بھی امام کے ساتھ ” اللہ اکبر “ کہنا چاہئے؟یاانہیں خاموش رہنا چاہئے؟نیز صلاة مع الجماعت میں سجدہ ، رکوع اور تسبیح کے حکم کے بارے میں بھی بتائیں کہ مقتدی کو پڑھنا چاہئے یا خاموش رہنا چاہئے؟

    سوال: جماعت کے ساتھ نماز اداکرتے ہوئے مقتدی کو بھی امام کے ساتھ ” اللہ اکبر “ کہنا چاہئے؟یاانہیں خاموش رہنا چاہئے؟نیز صلاة مع الجماعت میں سجدہ ، رکوع اور تسبیح کے حکم کے بارے میں بھی بتائیں کہ مقتدی کو پڑھنا چاہئے یا خاموش رہنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 31436

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 836=542-5/1432 ان مواقع میں مقتدی کو خاموش رہنے کا حکم نہیں، تکبیر تحریمہ تو مقتدی پر بھی کہنا فرض ہے، نیز دیگر مواقع میں تکبیر اور رکوع وسجدہ میں تسبیح بھی مقتدی پڑھیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند