• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 50763

    عنوان: کیا پرانے کپڑے جس میں ٹائگر کی چھاپ ہو ، پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے؟

    سوال: کیا پرانے کپڑے جس میں ٹائگر کی چھاپ ہو ، پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 50763

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 506-402/B=4/1435-U "Puma" کمپنی کے "logo" میں جو شیر کی چھاپ ہے وہ شرعاً تصویر کے حکم میں ہے اس لیے اس طرح کے مصوَّر کپڑے پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے قال في مجمع الأنہر لبس ثوب فیہ تصاویر ہو فی نفسہ مکروہ لأنہ یشبہ حامل الصنم فکیف في الصلاة (مجمع الأنہر: ۱/ ۱۸۸) وقال في الموسوعة المفقہیہ: صنع الصورة التي ہی تماثل الشيء أي یماثل الشيء ویحکی ہیئتہ التي ہو علیہ سواء کانت الصورة مجسمة أم غیر مجسمة (۱۲/ ۹۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند