• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 340

    عنوان:

    کیا نماز میں پینٹ یا پاجامے کو ٹخنوں سے اوپر موڑنا جائز ہے ؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام نماز میں پینٹ یا پاجامے کو ٹخنوں سے اوپر موڑنے کے بارے میں، کیا موڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 340

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 430/هـ=437/هـ)

     

    لنگی، پاجامہ، پینٹ سے ٹخنوں کو ڈھانکنا ناجائز اور گناہ کبیرہ ہے، نماز اورغیر نماز میں حکم برابر ہے بلکہ نماز میں گناہ مزید سخت ہے، اس لیے موڑکر ٹخنے کھول لینے چاہئیں۔ ٹخنوں کے ڈھانکنے پر وعید شدید احادیث شریفہ میں وارد ہوئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند