• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 154160

    عنوان: عملیات کے ذریعے چوری کے سامان کا پتہ بتانے والے امام کے پیچھے نماز صحیح ہے یا نہیں؟

    سوال: ہماری مسجد کے امام صاحب جب نہیں ہوتے ہیں تو ایک مولانا ہیں جن کا کاروبار تعویذ کا ہے، جب کسی کا سامان گم ہو جائے تو اس کا بھی پتا بتاتے ہیں، کیا ان کے پیچھے نماز صحیح ہوگی؟

    جواب نمبر: 154160

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1466-1415/L=12/1438

    اگر تعویذ میں وہ کفریہ شرکیہ وغیرہ افعال کا ارتکاب نہیں کرتے ہیں قرآنی آیات، اسمائے حسنیٰ، ادعیہٴ ماثورہ وغیرہ سے علاج کرتے ہیں تو ان کی اقتداء میں نماز درست ہوگی، گم شدہ چیز کی خبر وہ کیسے بتلاتے ہیں اس کی وضاحت کرکے سوال کیا جائے، پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند