• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 58061

    عنوان: ایک شخص کی داڑھی نہیں ہے ، نہ ہی وہ بہت زیادہ پڑھا لکھاہے، نیز وہ الکوحل پیتاہے تو کیا وہ امامت کرسکتاہے؟ یا کیا ہم اس کے پیچھے نمازپڑھ سکتے ہیں؟براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    سوال: ایک شخص کی داڑھی نہیں ہے ، نہ ہی وہ بہت زیادہ پڑھا لکھاہے، نیز وہ الکوحل پیتاہے تو کیا وہ امامت کرسکتاہے؟ یا کیا ہم اس کے پیچھے نمازپڑھ سکتے ہیں؟براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 58061

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 466-356/D=5/1436-U الکوحل میں نشہ ہوتا ہے یہ شراب کی قسم ہے اس کا پینے والا فاسق ہے ا یسے شخص کو امام نہ بنایا جائے۔ نوٹ: اگر مرض کے علاج میں بطور دوا پیتا ہو تو اس کی تفصیل لکھیں کس مرض کے لیے پیتا ہے اس مرض کی اس کے علاوہ دوسری دوا ہے یا نہیں؟ کس ڈاکٹر نے تجویز کیا ہے وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند