• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 5372

    عنوان:

    امام صاحب نے عصر کی پہلی رکعت میں زور سے سورہ فاتحہ پڑھ دیا بعد میں سجدہ سہو بھی نہیں کیا تو کیا نماز ہوجائے گی؟ اگر نہیں ہوئی، تو کیا کرے، اس لیے کہ یہ ایک بس اڈہ کی مسجد ہے اکثر مسافر نماز کے لیے آتے ہیں، اب کس نے نماز پڑھی معلوم نہیں ،تو امام کیاکرے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5372

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 722=672/ د

    صورت مسئولہ میں سجدہ سہو واجب تھا نہ کرنے کی صورت میں وقت کے اندر اندر اعادہ کرلیا جاتا تو ٹھیک تھا، اب کچھ ضرورت نہیں۔ فرض ادا ہوگیا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند