• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 31279

    عنوان: ہماری مسجد میں پہلی صف کے آگے ” گیس ہیٹر“ رکھے ہوئے ہیں جن کی پلیٹوں پر انگاروں(جمرات )کی شکل بنے ہوئے ہیں، کیا اس جلتے ہوئے ہیٹر کے سامنے نماز پڑھنا جائزہے؟

    سوال: ہماری مسجد میں پہلی صف کے آگے ” گیس ہیٹر“ رکھے ہوئے ہیں جن کی پلیٹوں پر انگاروں(جمرات )کی شکل بنے ہوئے ہیں، ہیٹر جلتے ہیں تو انگارے اصل انگاروں کی طرح بھڑکتے نظر آتے ہیں، کیا اس جلتے ہوئے ہیٹر کے سامنے نماز پڑھنا جائزہے؟

    جواب نمبر: 31279

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 634=384-4/1432 جائز ہے، لیکن اگر داہنے یا بائیں رکھ دیا جائے تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند