• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158169

    عنوان: اگر آدمی نماز میں رکوع کرنا بھول جاے تو کیا کرے ؟

    سوال: اگر آدمی نماز میں رکوع کرنا بھول جاے تو کیا کرے ؟

    جواب نمبر: 158169

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:458-400/D=5/1439

    رکوع کرنا نماز کا رکن ہے، یعنی کم ازکم اس قدر جھکنا کہ اس کے دونوں ہاتھ گھٹنوں تک پہنچ جائیں فرض ہے، لہٰذا رکوع کے چھوٹ جانے سے نماز کا ایک فرض رہ گیا پس نماز نہیں ہوئی، دوبارہ ادا کرنا فرض ہوگا۔

     قال في الدر ومنہا الرکوع بحیث لو مدّ یدیہ نال رکبتیہ․․․ وأما کمالہ فبإنحناء الصلب حتی یستوي الرأس بالعجز الخ (الدر مع الرد: ۱/۱۳۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند