عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 157977
جواب نمبر: 157977
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:541-438/B=4/1439
محض شک کی وجہ سے نماز توڑنا جائز نہیں، امام صاحب کو چاہیے کہ نماز پوری کرکے غسل خانہ وغیرہ میں جاکر دیکھ لے اگر دیکھنے کے بعد یقین کے ساتھ پیشاب کا نکلنا نظر آگیا تو استنجا کرکے چڈی بدل کر دوبارہ وضو کرکے نماز کا اعادہ کرے اور یقین کے ساتھ مشاہدہ میں پیشاب کا نکلنا نظر نہ آیا تو نماز ہوگئی۔ پریشان ہونے اور شک کرنے سے نماز میں کوئی فرق نہیں آتا۔ اگر امام صاحب کو اس طرح کا شک ہوتا رہتا ہو تو اس کو امامت نہ کرنی چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند