عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 603121
سکول او کالج کے طلباء کے لئے ظہر کے نماز کی جماعت کا حل
میرا سوال ہے کہ میں بی ایس کا سٹوڈنٹ ہو اور ہماری کلاسز 11 بجے سے 2 بجے تک ہوتی ہیں اور ہمارے یہاں ظہر کی جماعت 1:30 اور 1:15۔ اور کالج کے بعض اساتذہ کالج کے صحن میں 1:15 کو جماعت کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں، الحمدللہ باقی نمازوں کاجماعت کے ساتھ توفیق ملتی ہیں، میرے لئے افضل کونسا وقت ہے ان دونو میں)یہ کہ میں 1:15 کو کلاس چھوڑ کر اور کلاس سے نکل کر جماعت پڑھ لو) یا 2 بجے کے بعد کلاس کے کچھ ساتھیوں کے ساتھ کالج میں اپنی جماعت پڑھ لیں۔
براہ کرم مسئلہ کا حل جواب فرمائیں۔
جواب نمبر: 603121
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:539-415/N=7/1442
اصل اور افضل جماعت مسجد کی ہے؛ لہٰذا آپ سوا، ڈیڑھ یا دو بجے مسجد کی جماعت میں شرکت کی کوشش واہتمام کیا کریں، اور اگر مسجد کی جماعت میں شرکت کی کوئی صورت نہ بن سکے تو ۲/ بجے کے بعد کلاس کے ساتھیوں کے ساتھ جماعت لیا کریں۔
( وإن صلی ) أحد (في بیتہ بالجماعة ) حصل لھم ثوابھا وأدرکوا فضلھا، ولکن ( لم ینالوا فضل الجماعة ) التي تکون ( فی المسجد) لزیادة فضیلة المسجد و تکثیر جماعتہ وإظھار شعائر الإسلام، (وھکذا فی المکتوبات) أي: الفرائض لو صلی جماعة فی البیت علی ھیئة الجماعة فی المسجد نالوا فضیلة الجماعة، وھی المضاعفة بسبع وعشرین درجة، لکن لم ینالوا فضیلة الجماعة الکائنة فی المسجد،فالحاصل أن کل ما شرع فیہ الجماعة فالمسجد فیہ أفضل لما اشتمل علیہ من شرف المکان وإظھار الشعائر وتکثیر سواد المسلمین وائتلاف قلوبھم۔ وینبغي أن یقید ھذا بما إذا تساوت الجماعتان فی استکمال السنن والآداب إلخ (غنیة المستملي، ص: ۴۰۲، ط: المکتبة الأشرفیة، دیوبند)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند