• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 43780

    عنوان: سنتوں كی قضا

    سوال: ۱- اگر ہماری فجر یا مغرب کی نماز قضا ہو گئی ہو تو کیا ہمیں ان نمازوں کی سنتیں بھی پڑھنی پڑھیگی یا صرف فرض ؟ ۲- اگر جلدی ہو توعشا کی نماز کی سنتیں چھوڑکر صرف وتر پڑھ سکتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 43780

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 311-225/D=3/1434 سنتوں کی قضا نہیں ہوتی، لیکن فجر کی نماز اگر زوال سے پہلے پہلے قضا کررہے ہوں تو سنت بھی پڑھ لیں۔ وتقضی سنة الفجر إذا فاتت معہ بخلاف الباقي (ج۱ شامي: ۴۹۹) اس کے بعد نہیں۔ مغرب کی سنتیں وقت گذرجانے کے بعد نہیں ہیں۔ نفل کے طور پر نماز پڑھ لیں تو حرج نہیں۔ (۲) عشا کے بعد دو رکعت سنت موٴکدہ ہے، اسے نہ چھوڑیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند