• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 30124

    عنوان: (۱) کپڑوں پر سینٹ لگانا جائز ہے یا نہیں(۲) نصف آستین کے کپڑوں سے نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟

    سوال: (۱) کپڑوں پر سینٹ لگانا جائز ہے یا نہیں(۲) نصف آستین کے کپڑوں سے نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 30124

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):322=234-3/1432

    آج کل یسنٹ میں جو الکوحل ملا ہوتا ہے، وہ الکوحل بالعموم اشربہ اربعہ محرمہ سے تیار کیا ہوا نہیں ہوتا بلکہ گنے، آلو، پٹرول وغیرہ سے تیار کیا ہوتا ہے اس لیے ایسے سینٹ کے استعمال کی گنجائش ہے، البتہ احتیاط کرنا بہتر ہے۔
    (۲) نماز ہوجاتی ہے، مگر مکروہ ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند