• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 22382

    عنوان: حضرت! مجھے کسی نے بتایا کہ اہل حدیث (وہابی) اہل سنت ولجماعت سے مختلف عقائد رکھتے ہیں، ہمارے آفس میں ایک اہل حدیث نماز پڑھاتا ہے، کیا مجھے اس کے پیچھے نماز پڑھنی چاہئے؟میرے آفس کے تبلیغی ساتھی اسی کی پیچھے نماز پڑھتے ہیں۔ براہ کرم، ہماری رہنما فرمائیں۔

    سوال: حضرت! مجھے کسی نے بتایا کہ اہل حدیث (وہابی) اہل سنت ولجماعت سے مختلف عقائد رکھتے ہیں، ہمارے آفس میں ایک اہل حدیث نماز پڑھاتا ہے، کیا مجھے اس کے پیچھے نماز پڑھنی چاہئے؟میرے آفس کے تبلیغی ساتھی اسی کی پیچھے نماز پڑھتے ہیں۔ براہ کرم، ہماری رہنما فرمائیں۔

    جواب نمبر: 22382

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):862=612-6/1431

    یہ بات صحیح اور درست ہے کہ غیرمقلدین بہت سے مسائل میں جمہور اہل سنت والجماعت کی مخالفت کرتے ہیں، بایں وجہ وہ جادہٴ حق سے منحرف ہیں، آپ کے آفس میں جو غیرمقلد نماز پڑھاتا ہے اگر وہ ائمہ اربعہ کو لعن طعن نہیں کرتا، مقلدین کو مشرک نہیں کہتا اور طہارت وصلاة کے ضروری مسائل میں حنفی مسلک کی رعایت کرتے ہوئے نماز ادا کرتا ہے تو اس کی اقتداء میں نماز ادا کی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند