عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 49054
جواب نمبر: 49054
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1402-1082/D=12/1434-U مقتدی کو امام کے پیچھے سورہٴ فاتحہ یا کسی دوسری سورت کی قرأت نہیں کرنی ہے، امام کی قرأت اس کی طرف سے کافی ہے، حدیث میں ہے: من کان لہ إمام فقراء ة الإمام لہ قراء ة (طحطاوي، مسند احمد بن حنبل) دوسری حدیث میں ہے: وإذا قرأ فأنصتوا (مسلم، ابوداوٴد، ابن ماجہ، نسائی) اور خود قرآن پاک میں ارشاد ہے: وَاِذَا قُرِئ الْقُرْآَنُ فَاسْتَمِعُوْا لَہُ وَاَنْصِتُوْا لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ (اعراف)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند