• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 1936

    عنوان: کیاکوئی بے ریش مسلمان امام کے ٹھیک پیچھے کھڑے ہوکر نماز ادا کرسکتاہے جبکہ دیگر نمازی باریش ہوں۔ واضح رہے کہ وہ بے ریش مسلمان ان باریش نمازیوں سے بہتر قرآن پڑھتاہے۔

    سوال: کیاکوئی بے ریش مسلمان امام کے ٹھیک پیچھے کھڑے ہوکر نماز ادا کرسکتاہے جبکہ دیگر نمازی باریش ہوں۔ واضح رہے کہ وہ بے ریش مسلمان ان باریش نمازیوں سے بہتر قرآن پڑھتاہے۔

    جواب نمبر: 1936

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی:686/د=676/د

     

    جی ہاں نماز ادا کرسکتا ہے اور پہلے آکر اس نے امام کے پیچھے آکر جگہ حاصل کی ہے تو امام کے پیچھے کھڑے ہونے کا ثواب بھی ملے گا۔ کسی کو اسے ہٹانے کا حق نہیں ہے۔ البتہ یہ خود اپنی خوشی سے کس باریش شخص کو امام کے ٹھیک پیچھے جگہ دیدے اور خود ذرا سا ہٹ جائے تاکہ اگر امام کو خلیفہ بنانے کی ضرورت پیش آئے تو دقت نہ ہو تو اس میں حرج نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند