• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 602719

    عنوان:

    التحیات سے پہلے اگر سورہٴ فاتحہ كی كچھ آیتیں پڑھ گیا تو كیا حكم ہے؟

    سوال:

    التحیات سے پہلے سورة فاتحہ کی کچھ آیتیں پڑھنے کے سے سجدہ سہو واجب ہوجاتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 602719

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:471-348/N=6/1442

     قعدہ اولی یا اخیرہ، قراء ت کا محل نہیں ہے؛ بلکہ وہ التحیات (تشہد)کا محل ہے؛ لہٰذا اگر کسی نے قعدہ اولی یا اخیرہ میں التحیات سے پہلے بھول کر سورہ فاتحہ کی ابتدائی کم از کم تین آیتیں پڑھ لیں تو تاخیر واجب کی وجہ سے سجدہ سہو واجب ہوگا۔

    ( وإن قرأ فی الرکوع أوالقعود سجد للسھو، وإن تشھد فی القیام والرکوع لا یسجد ) وھذا لأن القعود والرکوع لیسا محل القراء ة فکان تغییرا فیجب، والقیام محل الثناء فلا تغییر فلا یجب (الاختیار لتعلیل المختار، کتاب الصلاة، باب سجود السھو، ۱:۲۴۹، ت: الأنوٴوط)، وانظر الفتاوی الھندیة (کتاب الصلاة، الباب الثاني عشر في سجود السھو، ۱: ۱۲۷، ط: المطبعة الکبری الأمیریة، بولاق، مصر)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند