• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 47944

    عنوان: چھوٹی ہوئی ركعات كی قضا كس طرح كریں

    سوال: ۱. فرض نماز مے اگر میری پہلی رکعت چھوٹ گئی اور میں باقی ۳ رکعت جماعت سے ادا کی تو ، امام کے سلام پھیر نے کے بعد مجھے ۱ رکعت ادا کرنا ہے ، تو اس میں مجھے کیا پڑھنا ہے مطلب میری کونسی رکعت چھوٹی ہے ، اور مجھے ثنا کب پڑھنا ہے ، ۲ . فرض ظہر نماز مے جماعت سے پڑرہا ہوں تو کیا مجھے فاتحہ اور جمعہ سورہ مجھے بھی پڑھنا ہے یا خاموش رہنا ہے ، عشاء کے آ خری ۲ رکعت میں مجھے بھی فاتحہ پڑھنا ہے یا قاموش رہنا ہے . ۳. امام رکوع پر ہیں ، تو مجھے کیسے نماز میں جوائن ہونا ہے ، مطلب نیت کرکے رکعت باند ھنا اور کیا مجھے ثنا پڑھنا ہے یا ایسے ہی رکو ع میں چلے جانا ہے، اگر ایسا ہے تو مجھے کب ثنا پڑھنا ہے . ۴. فرض نماز کے اگر میری پہلی ۲ رکعت چھوٹ گئی ، ۲ رکعت جماعت سے ادا کی تو، باقی کے ۲ رکعت مجھے ادا کرنی ہے تو ، میری کونسی ۲ رکعت چھوٹی ہے

    جواب نمبر: 47944

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1250-1250/M=11/1434-U (۱) اس صورت میں جب آپ امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہوں گے تو سب سے پہلے ثنا پڑھیں پھر اعوذ باللہ، بسم اللہ پوری پڑھ کر سورہٴ فاتحہ اور کوئی سورت ملائیں کیوں کہ آپ کی پہلی رکعت فوت ہوگئی ہے۔ (۲) اگر آپ فرض نماز (خواہ ظہر ہو یا عشاء ہو یا کوئی اور ہو) جماعت سے پڑھ رہے ہیں اور شروع تکبیرہ تحریمہ سے امام کے ساتھ شریک ہیں تو صرف ثنا پڑھ کر خاموش رہیں گے، سورہٴ فاتحہ یا اور کوئی سورت بالکل نہ پڑھیں خواہ کوئی بھی رکعت ہو، آخر کی دو رکعتوں میں بھی خاموش کھڑے رہیں۔ (۳) اس صورت میں آپ تکبیر تحریمہ کہہ کر ہاتھ باندھ لیں، اس کے بعد اگر موقع ہو تو جلد ثنا پڑھ کر رکوع میں چلے جائیں اور اگر اندیشہ ہو کہ ثنا پڑھیں گے تو امام رکوع سے سر اٹھادے گا تو آپ ثنا چھوڑدیں اور رکوع کی تکبیر کہتے ہوئے رکوع میں شریک ہوجائیں۔ (۴) اس صورت میں آپ کی پہلی رکعت چھوٹی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند