• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 607942

    عنوان:

    نابالغ لڑکا بڑوں کی صف کھڑا ہوسکتا ہے؟

    سوال:

    کیا نماز میں نابالغ بچے برے لوگوں کے ساتھ ایک صف میں کھڑا ہو سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 607942

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 495-345/D=04/1443

     نابالغ لڑکا ایک ہی ہو تو اسے بالغوں کے ساتھ ہی کھڑا ہونا چاہئے اگر نابالغ لڑکے زیادہ ہوں تو انھیں پیچھے کھڑا ہونا مستحب ہے واجب نہیں، مگر اس زمانہ میں لڑکوں کو بڑوں کی ہی صف میں کھڑا کرنا چاہئے کیونکہ دو یا زاید لڑکے جمع ہوکر پیچھے اپنی نماز خراب کرتے ہیں؛ بلکہ کبھی بالغوں کی نماز میں خلل پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ قال العلامة الرافعی رحمہ اللہ (قولہ ذکر فی البحر بحثاً) قال الرحمتی ربما یتعین فی زماننا ادخال الصبیان فی صفوف الرجال لان المعہود منہم اذا اجتمع صبیان فاکثر تبطل صلاة بعضہم ببعض وربما تعدی ضررہم الی افساد الصلاة (تقریرات الرافعی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند