• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 14218

    عنوان:

    اگر نماز جماعت کے وقت میرے موبائل فون کی گھنٹی بجتی ہے تو مجھے کیا کرنا چاہیے کیا میں اپنے فون کو دونوں ہاتھوں سے بند کردوں یا موبائل کو دیکھ کرکے بند کرسکتاہوں؟

    سوال:

    اگر نماز جماعت کے وقت میرے موبائل فون کی گھنٹی بجتی ہے تو مجھے کیا کرنا چاہیے کیا میں اپنے فون کو دونوں ہاتھوں سے بند کردوں یا موبائل کو دیکھ کرکے بند کرسکتاہوں؟

    جواب نمبر: 14218

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1048=1048/م

     

    نماز شروع کرنے سے قبل موبائل بند کرنے کا خاص خیال رکھیں، اگر اتفاقاً بند کرنا یاد نہ رہے اور دورانِ نماز گھنٹی بجنے لگے تو اگر عمل قلیل یعنی ایک ہاتھ سے بند کردینا ممکن ہو تو بحالت نماز ہی بند کردینا چاہیے، دونوں ہاتھوں سے بند کرنا عمل کثیر ہے، اس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے، موبائل کی گھنٹی میں اگر ساز (میوزک یا گانا) ہو اور بغیر عمل کثیر کے بند کرنا ممکن نہ ہو تو ایسی صورت میں نماز توڑکر موبائل بند کردینا چاہیے، اگر گھنٹی سادی ہو کہ جس کی وجہ سے نمازیوں کو ناقابل برداشت تشویش میں ابتلاء نہ ہوتا ہو تو گھنٹی بجتی ہوئی چھوڑکر نماز پوری کرلینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند