عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 36775
جواب نمبر: 36775
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 349=349-3/1433 اگر چپل کے نیچے کا حصہ نجس ہے تو اس کو پہن کر نماز جنازہ پڑھنا یا پڑھانا درست نہیں، ہاں اگر چپل سے پیر نکال کر اس کے اوپر پیر رکھ کر نماز پڑھی جائے تو درست ہے، اور اگر نیچے کا حصہ نجس نہیں ہے تو اس کو پہن کر نماز پڑھی اور پڑھائی جاسکتی ہے، مگر یہ کہ فرش بھی (زمین) ناپاک ہو تو چپل اتاکر پیر اس پر رکھ لیں، ولو افترس نعلیہ وقام علیہما جاز، فلا یضر نجاستہ ما تحتہما لکن لا بد من طہارة نعلیہ مما یلي الرجل لا مما یلي الأرض إلخ (طحطاوي علی مراقي الفلاح)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند