• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 67050

    عنوان: كیا ہم مغرب کے وقت سے بیس منٹ پہلے عصر کی نماز نہیں پڑھ سکتے اور نہ قرآن کی تلاوت کرسکتے ہیں

    سوال: كہا جاتا ہے کہ ہم مغرب کے وقت سے بیس منٹ پہلے عصر کی نماز نہیں پڑھ سکتے اور نہ قرآن کی تلاوت کرسکتے ہیں، کیوں کہ یہ مکروہ وقت ہے۔ براہ کرم وضاحت فرماویں۔

    جواب نمبر: 67050

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 880-958/L=8/1437 سورج غروب ہونے کے وقت نماز پڑھنا مکروہ ہے؛ البتہ خاص اسی دن کے عصر کی نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔ اسی طرح غروب کے وقت قرآن کی تلاوت کرنے میں بھی حرج نہیں ہے؛ البتہ بعض فقہاء نے اس وقت درود، دعاء تسبیح کو تلاوت قرآن سے افضل قرار دیا ہے۔ قال في الدر المختار : وفیہ عن البغیة: الصلاة فیہا علی النبي صلی اللہ علیہ وسلم أفضل من قرأة القرآن وکأنہ لأنہا من أرکان الصلاة، فالأولٰی ترک ما کان رکناً لہا․ (درمختار ) وفي الشامی : وکالصلاة الدعاء والتسبح کما فی الحجر عن البغیة (شامی: ۲/۳۵)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند