• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 16751

    عنوان:

    نماز میں ٹوپی لگانا کیسا ہے، کس امام کے نزدیک واجب سنت مستحب ہے، برائے مہربانی مستند جواب فرمائیں۔

    سوال:

    نماز میں ٹوپی لگانا کیسا ہے، کس امام کے نزدیک واجب سنت مستحب ہے، برائے مہربانی مستند جواب فرمائیں۔

    جواب نمبر: 16751

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1727=1363-11/1430

     

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سر پر عمامہ یا ٹوپی رکھ کر نماز پڑھتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کھلے سر نماز پڑھنے کا پتہ نہیں چلتا اس لیے نماز میں سرپر عمامہ یا ٹوپی رکھ کر نماز ادا کرنا مسنون ہے، بغیر کسی عذر کے کھلے سر نماز ادا کرنا مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند