عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 62282
جواب نمبر: 62282
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 67-74/Sn=2/1437-E (الف) اگر کوئی شخص شدید بیماری یا پیروں میں زخم ہونے کی وجہ سے کھڑے ہوکر نماز پڑھنے پر قادر نہیں ہے تو وہ بیٹھ کر نماز ادا کرسکتا ہے، ایسی صورت میں اس سے قیام ساقط ہے، البتہ اگر وہ زمین پر حقیقی سجدہ پر قادر ہے تو اس کے لیے سجدہ کرنا فرض ہے، اگر سجدہ پر بھی قادر نہیں ہے تو اشارے سے نماز پڑھے۔ (ب) زمین پر کسی بھی ہیئت (مثلاً چہار زانو، پاوٴں پھیلاکر یا سہارا لگاکر) میں بیٹھنے پر قدرت ہونے کی صورت میں کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کرنا مکروہ اور خلافِ اولیٰ ہے، اگر زمین پر بیٹھنے کی بالکل قدرت نہ ہو تو پھر کرسی پر بلاکراہت نماز ادا کرنا درست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند