• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 42142

    عنوان: نماز ختم کرتے وقت کیا پڑھنا چاہے

    سوال: نماز پوری کرے تو سلام علیکم بولنا چاہے یا السلام علیکم ؟ اگر کوئی الف لام نہیں پڑھتا تو نماز ہو جائے گی ؟اور السلام علیکم کا نماز میں کیا درجہ ہے ؟ اس کے متعلق کوئی حدیث ہو تو ضرور مطلع فرمائیں۔ جواب جلد میل کرے تا کہ ہماری نماز جلد درست ہو جائے ۔

    جواب نمبر: 42142

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1602-1602/M=12/1433 (۱) نماز پوری کرتے وقت ”السلام علیکم“ (الف لام کے سات) بولنا چاہیے۔ (۲) اگر کوئی بغیر الف لام کے ”سلام علیکم“ کہے تب بھی نماز ہوجائے گی، لیکن اس طرح کہنا خلافِ سنت ہے۔ (۳) لفظ ”السلام علیکم“ کے ذریعہ سلام پھیرنا واجباتِ نماز میں سے ہے۔ (ثم یسلم عن یمینہ ویسارہ)... (قائلا السلام علیکم ورحمة اللہ) ہو السنة وصرح الحدادي بکراہة: علیکم السلام. (الدر المختار مع شامی: ۲/۲۲۸-۲۴۱) کتاب الصلاة، باب صفة الصلاة) وفي البحر: (وسلم مع الإمام إلخ) لما تقدم أن السلام من واجباتہا عندنا ومن أرکانہا عند الأئمة الثلاثة، ومن أطلق من مشائخنا اسم السنة فضعیف والأصح وجوبہ کما في المحیط وغیرہ... فإن قال: السلام علیکم أو السلام أو سلام علیکم أو علیکم السلام أجرأہ وکان تارکا للسنة (البحر الرائق: ۱/۵۸۰، الصلاة، باب صفة الصلاة) (۴) سلام کے متعلق ترمذی شریف میں یہ روایت موجود ہے: عن عبد اللہ عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم أنہ کان یسلم عن یمینہ وعن یسارہ السلام علیکم ورحمة اللہ ، السلام علیکم ورحمة اللہ (رواہ الترمذي وقال: حدیث حسن صحیح: ۱/۶۵، أبواب الصلاة، باب ما جاء في التسلیم في الصلاة).


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند